تازہ ترین

انسداد دہشتگردی عدالت:عمران خان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیشی کی ہدایت

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔دوران سماعت وکیل بابر اعوان کو بتایا کہ عمران خان زخمی ہیں،سفر نہیں کرسکے جس پر عدالت نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی اجتماع میں موجود تھے اس کیس کو زیادہ دیر التواء کا شکار نہیں بنا سکتے۔عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان اسلام آباد میں موجود ہیں یا لاہور؟بابر ا عوان نے بتایا کہ عمران اس وقت لاہور میں موجود ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت9دستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image