پاکستان

انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی، انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ وکیل نے اپنی شادی کا اعلان سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر اپنی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی ایمان مزاری نے اپنے ہی پیشے سے وابستہ وکیل عبدالہادی کو اپنی شریک حیات کے طور پر منتخب کیا۔ اس کے شوہر نے بھی اپنی بیوی کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کیا۔ایمان مزاری کے شوہر اور انسانی حقوق کے کارکن وکیل عبدالہادی نے ایکس پر لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کی محبت سے شادی کی ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے اپنے رشتے کو اٹوٹ اور زندگی بھر کی صحبت قرار دیا اور اس کے ساتھ دل کا ایموجی بھی شامل کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image