پاکستان

امید کرتے ہیں آج چیئرمین پی ٹی آئی ضمانت پر رہاہوجائینگے ،نعیم پنجوتھا

امید کرتے ہیں آج چیئرمین پی ٹی آئی ضمانت پر رہاہوجائینگے ،نعیم پنجوتھا

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں آج سابق وزیراعظم ضمانت پر رہا ہوجائینگے ۔وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ پانچ مقدمات میں آج پیش ہوئے ہیں اور عدالت سے استدعا کی ہے۔کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری ویڈیو لنک سے لگائی جائے یا انہیں طلب کیاجائے۔نعیم پنجوتھا نے کہا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اہم کیسز اور درخواست ضمانت پر سماعت ہے ، اطلاعات ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتار ی سائفر کیس میں ڈال دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیساتھ سلوک کیاجارہاہے ، انہیں بارہ گھنٹے بھوکا پیاسا رکھا گیا اور بغیر میٹرس کے زمین پر سلایا گیا ۔5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image