امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر دنیا کا خطرناک ترین ملک ہونے کا الزام لگا دیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب کے دوران پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیا، صدر جو بائیڈن کے الفاظ میں پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے، پاکستان کے جوہری ہتھیاروں میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کو معلوم ہے کہ انھیں کیا چاہیے مگر ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں، روس میں کیا چل رہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا صورتحال ہے، نیز امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور سنبھالنا ہے یہ اہم ہے۔
جو بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ بہت کچھ ہو رہا ہے، تاہم اس میں امریکہ کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو بدل کر سکے۔
بعد ازاں امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق کیے گئے تبصرے سے متعلق وزارت خارجہ کے بڑے افسر کی طرف سے ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے بڑے افسر نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر کہا ہے کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیر ضروری تبصرہ کس تناظر میں دیا ہے۔
افسر نے مزید کہا کہ حالانکہ اس سے قبل متعدد امریکی صدور اور حکومتوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرولز کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا ہے۔