واشنگٹن :لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہوگیا،جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے سے دشمنی کا مستقل خاتمہ ہوگا۔آنے والے دنوں میں امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے ترکیہ، مصر، قطر، اسرائیل، اور دیگر ممالک کے ساتھ اضافی کوششیں کرے گا، یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ جنگ کے خاتمہ اور حماس کو اقتدار سے باہر رکھنے سے جنگ بندی کا حصول ممکن ہوجائے گا۔
لبنان سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے بعد خطاب میںاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہم غزہ سے باقی ماندہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں، ہم نے حزب اللہ کو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے، جنگ کے دوران اپنے بہت سے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کسی بھی معاہدے کے تحت اسرائیل جنوبی لبنان پر حملہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھے گا، لبنان اس سے قبل بھی اسرائیل کو ایسا حق دینے والے کسی بھی معاہدے کے الفاظ پر اعتراض کرتا رہا ہے۔
دنیا
امریکی صدرجوبائیڈن کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان
- by web_desk
- نومبر 27, 2024
- 0 Comments
- 62 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this