امریکی ریاست پنسلوانیا کی کاؤنٹی ‘لوزرنے’ کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پنسلوانیا کے وقت کے مطابق 2 بج کر 45 منٹ پر لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو آپریشن میں شامل اہلکار جب موقع پر پہنچا تو انکشاف ہوا کہ جلنے والا گھر اس کے رشتے داروں کا ہے۔
حکام نے تصدیق کی کہ افسوسناک واقعہ میں 3 بچوں سمیت 10 افراد جھلس کر ہلاک ہوئے، ان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Leave feedback about this