امریکا میں شہری حقوق کی تحریک کے عظیم لیڈر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے چھوٹے بیٹے ڈیکسٹر کنگ 62 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ڈیکسٹر کنگ کی اہلیہ لیہ ویبر کنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیکسٹر کنگ کینسر میں مبتلا تھے، وہ آخری سانسوں تک اپنی بیماری سے لڑتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیکسٹر کنگ نے اپنی زندگی کے تمام چیلنجز کی طرح بیماری کا بھی بہادری اور طاقت سے مقابلہ کیا، ان کی موت کیلیفورنیا میں گھر میں دوران نیند ہوئی۔ڈیکسٹر کنگ 30 جنوری 1961 میں ایٹلانٹا میں پیدا ہوئے اور وہ 7 سال کے تھے جب ان کے والد مارٹ لوتھر کنگ جونیئر کو میمفس ٹینیسی میں قتل کیا گیا۔
Leave feedback about this