دنیا

امریکا، فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

امریکا، فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار ورت ہوئی تومدد کریں گے،امریکا

امریکا کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ مسی سپی ریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹیٹ کاو?نٹی میں پیش آیا، واقعہ میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلحہ شخص نے دکان میں داخل ہوکر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، اس سے قبل اس نے ایک قریبی گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون کو قتل کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ملزم نے پھر ایک گھر میں داخل ہوکر مزید دو افراد کو قتل کیا، جبکہ اسی علاقے سے مزید دو افراد کی بھی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بظاہر لگ رہا ہے کہ ملزم نے اکیلے ہی واردات کو انجام دیا ہے، تاحال فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image