لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمیں عمران خان نے کہا ہے کہ اطلاع ہے عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران بیان میں کہا ہے کہ آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر میں تو ڑ پھوڑ کی ،مجھے اطلاع ملی ہے کہ عید پرزمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا اور مجھے خوف ہے وہاں خون ہوگا۔ عمران خان نے عدالت سے پولیس آپریشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں یہ مجھے صرف جیل نہیں ڈالنا چاہ رہے ہیں بلکہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں ۔پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچالیا۔
Leave feedback about this