سپریم کورٹ کے حکم پرالیکشن کمیشن کو اکیس ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے ۔سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اور اکاﺅنٹنٹ جنرل رقم دینے کی تصدیقی رپورٹ اٹھارہ اپریل کو عدالت میں پیش کریں ۔حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اٹھارہ اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے ۔فنڈز کی فراہمی کاجائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ۔اٹارنی جنرل ، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو اس اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔
Leave feedback about this