الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تاحال عام انتخابات کے مکمل نتائج موصول نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن کو بلوچستان کی 10 قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج کا انتظار ہے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 7 نشستوں کے نتائج موصول نہیں ہوئے جب کہ تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج موصول ہونا باقی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
Leave feedback about this