پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ جیلوں میں جائے ، اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں ،ان کاکام الیکشن کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوپن ٹرائل کا فیصلہ دیا ہے لیکن یہ اوپن ٹرائل نہیں ہو رہا ۔بند کمرے میں مستقبل کے فیصلے کے جارہے ہیں انتظار پنجوتھا ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار کا کہنا ہے کہ آج اڈیالہ جیل کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ یہاں بھی آیا ، انہوں نے کہا کہ بند کمرے میں مستقبل کے فیصلے کیے جارہے ہیں ، یہ کارروائی غیر قانونی ہے ۔
Leave feedback about this