الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا پاکستان Roze News
پاکستان

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت ہوئی ۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔وقفے کے بعد بھی وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پندرہ جون تک ملتوی کردی ۔الیکشن کمیشن نے فواد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔پی ٹی آئی کے سابق فواد چوہدری کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔اس سے قبل سماعت کے دوران معاون وکیل نے کہا کہ وکیل فیصل سیشن کورٹ اسلام آباد میں مصروف ہیں ۔کمیشن کے ممبر اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی کورٹ ہے ، ہم وکلا ءکا انتظار و نہیں کرسکتے ۔چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ وقفے تک وکیل پیش نہ نہیں ہوتے تو پھر الیکشن کمیشن کارروائی آگے بڑھائے گا وکیل پیش نہیں ہوتے تو فواد کو شوکاز نوٹس جاری کرینگے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کیاتھا۔

Exit mobile version