اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کے بینرز لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے بینرز چھاپنے کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ کی اشاعت اور تقسیم کی اجازت نہیں ہوگی۔پوسٹرز 18 انچ لمبے اور 23 انچ سے زیادہ چوڑے نہ ہوں۔پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز اور پورٹریٹ پر پبلشر کا نام اور پتہ لکھنا لازمی قرار دیا گیا اور قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی چھپائی کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔
Leave feedback about this