تازہ ترین

الیکشن کمیشن رقم سے متعلق رپورٹ آج عدالت کو دیگا

الیکشن کمیشن رقم سے متعلق رپورٹ آج عدالت کو دیگا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پیسے ملنے یا نہ ملنے کی رپورٹ آج سپریم کورٹ کو پیش کریگا الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کرانے کے پیسے پیر کے روز بھی نہ مل سکے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آج پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی یا عدم فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ داخل کریگا۔سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت کو اکیس ارب روپے 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو دینے تھے ،حکومت نے پیسے دینے پر قومی اسمبلی سے رائے مانگ لی ۔الیکشن اخراجات کا بل قومی اسمبلی بھیج دیا ، بل کو اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا ، قومی اسمبلی کااجلاس اب اگلی جمعرات کو ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image