اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن پرسنجیدہ اور بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ امید ہے تمام ریاستی ادارے آئین پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کرینگے ۔ بحران کا حل الیکشن ہے ان کے پاس کوئی اور تجویز بھی ہے تو بتا دیں ۔اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ہم الیکشن پرسنجیدہ اور بامعنی بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو تقسیم کرنے کی باتیں نہیں ہونی چائیں الیکشن کمیشن سے کہیں گے نگران حکومت کیلئے سپریم کورٹ سے توسیع لیں یا پنجاب میں نیا وزیراعلیٰ وکابینہ بنائیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریفرنس ڈرافٹ کررہے ہیںجو الیکشن کمیشن کو بھیج دینگے
Leave feedback about this