تازہ ترین

الیکشن سے سامنے آنیوالی منتخب قیادت کو چاہیے بنیادی مسائل حل کرے، مرتضیٰ سولنگی

الیکشن سے سامنے آنیوالی منتخب قیادت کو چاہیے بنیادی مسائل حل کرے، مرتضیٰ سولنگی

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ معاشی مسائل، آبادی پر قابو پانے اور گورننس اصلاحات پر کام کرنا ہو گا۔مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ 17 اگست 2023 کو ہماری کابینہ نے حلف اٹھایا، اگلے دن میں نے کہا کہ پاکستان آئینی قوت کے تحت چل رہا ہے، نگراں حکومت بھی آئین کے تحت کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کے منتخب نمائندوں نے چلانا ہے، پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کا اہم کردار ہے، آئین میں شامل ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو تمام حقوق ملیں گے۔مرتضیٰ سولنگی کہتے ہیں کہ جناح صاحب کی دستور ساز اسمبلی کی تقریر میں سب کچھ واضح ہے۔ صحت اور تعلیم کے اداروں سے اقلیتوں کو نکال دیا جائے تو کچھ نہیں بچا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ خواتین، نوجوان اور خواجہ سرا سب برابر ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image