پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو دی جانیوالی مہلت ختم ہونیوالی ہے ، جس کے پیش نظر سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں ۔عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجو افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کیلئے 24 گھنٹے کاالٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہو رمیں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں ۔اور اگر آئندہ چوبیس گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیاگیا تو کارروائی ہوگی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانیوالی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب ہے جس کے پیش نظر پولیس الرٹ رکھا گیا ہے اور زمان پارک کی طرف جانیوالے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں

Leave feedback about this