تازہ ترین

القادر ریفرنس ،یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی کے پاس اپیل کا حق ہے ،حکومت

نواز شریف کی قیادت میں ترقی کاسفر جاری رکھیں گے: عطا تارڑ

اسلا م آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ریفرنس میں سنائی گئی سزا میرٹ اور قانون کے مطابق ہے۔ القادر کیس میں مذہب کارڈ استعمال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے، ریفرنس میں سنائی گئی سزا میرٹ اور قانون کے مطابق ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ 190 ملین پانڈ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس تھا، ڈیفنس کونسل نے سیاسی طور پر اس کیس کو لڑا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی بیگناہی کے ثبوت پیش نہیں کر سکے، رشوت، کرپشن اور ڈاکہ ثابت ہو چکا ہے۔
القادر ٹرسٹ بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لیے بنایا گیا، انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ یہ بند لفافہ کابینہ میں نہیں لے کر گئے تھے، اس کیس میں کرپشن اور رشوت ثابت ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہے۔عدالت نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سزا سنائی گئی، نامور وکلا اس فیصلے کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ یہ قانون کے مطابق ہے۔
احتساب عدالت نے آج 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7 سال قیدکی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے دونوں پر بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image