اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی پاکستان Roze News
پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

ishaq dar

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر مزید اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی جبکہ پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سبسڈی کی مد میں مختص دس ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت کے تحت برآمدی چینی کی کل مقدار صوبوں کے درمیان ان کی نصب شدہ کرشنگ صلاحیت کی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی جس کا تین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کرے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل سی کھلنے کے 60دن کے اندر برآمدات سے حاصل ہونے ورالی رقم ڈالر میں وصول کی جائے گی۔علاوہ ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے بجٹ میں پٹرولیم ڈویژن کیلئے پٹرولیم سبسڈی کی مد میں مختص کردہ ادس ارب روپے پاکستان اسٹیٹ آئل کو جاری کرنے،پی ایس او کو پچاس ارب روپے تک کی بینک فنانس کیلئے حکومتی گرانٹی کی منظوری دیدی۔

Exit mobile version