تازہ ترین

افغان معاملے پر سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر آگے بڑھا جائے، اسد قیصر

پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے: اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغان معاملے پر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر آگے بڑھا جائے۔ افغانستان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ دونوں ممالک کو اس صورت حال کو مذاکرات اور سفارتی چینل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ افغانستان کے ساتھ ہمارا دینی و خونی رشتہ اور گہرے روابط ہیں۔ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ موجودہ صورت حال خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ افغانستان کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے اور خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر ان کی تجاویز کے مطابق معاملہ آگے بڑھایا جائے۔ ہمارا علاقہ جنگ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 40 سے 50 سال سے ہم جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ برادر اسلامی ملک کے ساتھ ایسی صورت حال کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ جنگ، تشدد اور جارحیت کسی مسئلے کا حل نہیں۔ تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر نکالا جائے۔پاکستان اور افغانستان اپنے تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھیں۔ مجھے امید ہے کہ بڑے مسائل بھی جرگوں کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image