کابل:افغانستان میں طالبان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت اپنی قید میں موجود2امریکی شہریوں کو رہا کردیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کورہائی کی تصدیق کردی ہے۔رہائی کے بعد دونوں امریکی قطر پہنچ گئے ہیں تاہم ان دونوں کی شناخت نہیں ظاہر کی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طورپر ہمارے شہریوں کی رہائی عمل میں آئی ہے اس حوالے سے نہ تو کوئی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی تاوان ادا کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this