دنیا

افغانستان کی صورتحال پر اجلاس ، طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیاگیا

افغانستان کی صورتحال پر اجلاس ، طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیاگیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کی صورتحال پر ہونیوالے 2 روزہ اجلاس میں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیاگیا ۔دوحہ اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گوٹیرس کررہے ہیں ، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد افغانستان میں خواتین سمیت انسانی حقوق ر متفقہ نکتے پر پہنچنا ہے ۔افغانستان میں جامع حکومت ، انسداد دہشتگردی سے متعلق مشترکہ موقف پر پہنچنا ہے ،اجلاس میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت نہیں ہوگی ۔اجلاس میں پاکستان ، چین ، ایران ، امریکہ ، برطانیہ ، سمیت کئی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image