افغان حکومت نے افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان گروہوں پر اسلحہ لیکر چلنے پرپابندی لگادی ہے ۔امارات اسلامی افغانستان کے کمانڈر کی خوست میں اس حوالے سے ہدایات دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔افغان طالبان کمانڈر نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کومخاطب کرکے کہا کہ آپ لوگ ہمارے ہاں مہاجر اور ہمارے لیے قابل قدر ہیں آج کے بعد کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ تبلیغی حکومت نہیں کہ آپ کی منت کریں ، امارت اسلامی حاکم اور ہم حفاظت پر مامور ہیں ، امارت اسلامی کیخلاف بات کرنیوالا گرفتار ہوا تو پھر اس کا نہ پوچھے ۔