افغان وزارت انصاف نے ملک میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان کردیا افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیر انصاف نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کو قبول نہیں کیاجاسکتا۔وزیر انصاف مولوی عبدالحکیم شرعی نے کہا کہ اسوقت تمام قوانین اسلامی شریعت کی روشنی میں مرتب کیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی شریعت میں کوئی گنجائش ، حیثیت نہیں ہے ، سیاسی جماعتیں ملک کے مفاد میں نہیں ہیں ۔وزیر انصاف نے کہا کہ ملک کی موجودہ تباہی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہے ۔

Leave feedback about this