تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کو ملنے والی حمایت باعثِ تشویش: پاکستان

پاکستان کی فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت، جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کو افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے، افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے، افغانستان کو دہشت گرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کردیے ، افغانستان کو دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، امید ہے افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران بیلاروس کے صدر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت اہم معاہدوں پر بات چیت ہوگی۔
ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے بھی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، برطانوی وزیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image