افغانستان میں بھی رات گئے چاند کا اعلان دنیا Roze News
دنیا

افغانستان میں بھی رات گئے چاند کا اعلان

افغانستان میں بھی رات گئے چاند کا اعلان

افغانستان میں بھی رات گئے چاند کا اعلان

اسلام آباد: افغانستان میں بھی رات گئے رمضان کاچاند نظر آنے کا اعلان کردیاگیا۔ پاکستان میں بھی شہری رمضان کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کاانتظار کرتے رہے تاہم رات 10 بجے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے اور جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کیا۔دوسری جانب افغانستان میں بھی رات گئے مقامی وقت کے مطابق سوا گیارہ بجے کے بعد رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کیاگیا۔طالبان کی مرکزی حکومت کے ترجمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

Exit mobile version