اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ دبئی میں پاکستان قونصلیٹ میں بھی یوم پاکستان کا جشن منایاگیا اور قونصل جنرل حسن افضل خان نے پاکستانی پرچم لہرایا،شارجہ میں پاکستان سوشل سینٹر میں بھی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سینٹر چوہدری خالد حسین نے پاکستانی پرچم بلند کیا۔