افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان کے ایک گاوں میں شدید برف باری کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔واقعے میں اب تک 8 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔شدید برف باری کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اترنے سے قاصر ہیں اور سڑکوں کا رابطہ بھی منقطع ہے۔
Leave feedback about this