اعظم سواتی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا پاکستان Roze News
پاکستان

اعظم سواتی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی درخواست، سپیشل پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا منظور

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی درخواست، سپیشل پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد:متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت کے دوران اعظم سواتی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا جب کہ سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی جس میں اعظم سواتی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے۔اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانینے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر آج نہیں آئے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے کا کیس ہے ان کی ضرورت نہیں۔دوران سماعت اعظم سواتی کے بیٹے نے عدالت میں پیش ہوکر استدعا کی کہ میرے والد نے جیل سے خط لکھا ہے کہ کیس کسی اور بینچ کو بھیج دیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس قتم کے خطوط عدالت عمومی طورپر نہیں دیکھتی،اس معاملے کو ہمیشہ کے لئے حل کر نے کی خاطر لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آج ہی کیلئے سن لیے۔

Exit mobile version