مودی سرکار میں اندھیر راج،اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے4ہزار سے زائد گھر گرانے کا حکم دنیا Roze News
دنیا

مودی سرکار میں اندھیر راج،اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے4ہزار سے زائد گھر گرانے کا حکم

MUSLIMS

مودی سرکار میں اندھیر راج،اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے4ہزار سے زائد گھر گرانے کا حکم

نئی دہلی:بھارت کی مودی سرکار میں مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی،اترا کھنڈ میں مسلمانوں کے 4ہزار سے زائد گھر گرانے کا حکم دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کی ہائیکورٹ نے مسلمانوں کی آبادی والے علاقوں میں 4ہزار سے زائد گھروں پر بلڈوزر چلانے کا حکم دے دیا۔اترا کھنڈ ہائیکورٹ میں مسلمانوں پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام لگاکر گھر گرانے کی درخواست دی گئی تھی جس پر عدالت نے جانبداری اور متعصبانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کی یکطرفہ فیصلے کیخلاف اترا کھنڈ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔نینی تال میں سخت سردی کے باوجود سینکڑوں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بے گھر ہونے سے بچنے کی دعائیں کیں۔

Exit mobile version