اسلام آباد: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کا میچ دیکھنے کیلئے آنیوالے قومی ٹیم کے مداحوں کو گرین شرٹس کی کارکردگی پسند نہ آئی، سیریز کے دوسرے میچ میں اعظم خان جب صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو مداح ان سے کافی ناراض ناراض ہوئے جس کا اظہار انہوں نے اپنے اپنے انداز میں کیا۔اسٹیڈیم میں موجود ایک مداح نے اعظم خان پر اشاروں کے ذریعے تنقید کی جس میں اس کا غصہ اورمایوس بھی واضح تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعظم خان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صفر اور دوسر ے مین صرف ایک رن بنایا تھا۔
Leave feedback about this