اعجاز چوہدری کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کیلئے درخواست دائر پاکستان Roze News
پاکستان

اعجاز چوہدری کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کیلئے درخواست دائر

اعجاز چوہدری کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کیلئے درخواست دائر

اعجاز چوہدری کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ،اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز نے آئینی درخواست دائر کی ہے ۔درخواست میں ہوم سیکریٹری ،آئی جی اور سپر نٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایاگیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری سول انجینئرنگ ڈگری ہولڈر ہونے کیساتھ سینیٹر بھی ہیں وہ شوگر ، جوڑوں کے درد اور بلند فشار خون کے مریض ہیں ،سلمی اعجاز کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعجاز چوہدری کو معاشرے میں حاصل مقام ار تعلیم کی وجہ سے جیل میں بی کلاس کی سہولت دی جائے

Exit mobile version