کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے باعث 81 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ حاصل کرلی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، کاروباری سیشن کے دوران 1258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 81 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔ 719 پوائنٹس ،دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔آج بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا ہے۔