اسٹاک مارکیٹ ، 55 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح بھی عبور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ ، 55 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح بھی عبور

سال کے آخری کاروباری دن اسٹاک مارکیٹ کا گراف بلند، روپیہ مستحکم رہا

سال کے آخری کاروباری دن اسٹاک مارکیٹ کا گراف بلند، روپیہ مستحکم رہا

کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 991 پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہنڈر یڈ انڈیکس کی 55000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور ہوگئی ۔سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اطلاعات آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار اورمثبت تیکنیکی مذاکرات سے قرضے کی اگلی قسط کا اجراءیقینی ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعے کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سو انڈیکس بڑھ کر 55253 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا ۔

Exit mobile version