پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 55 پوائنٹس کے اضافے سے 73141 کی سطح پر آگیا جب کہ کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس 833 پوائنٹس کے اضافے سے 73918 پر آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے کاروباری سیشن میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن رہا اور 100 انڈیکس پہلی بار 73 ہزار سے زائد پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان
معیشت و تجارت
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- by web_desk
- مئی 13, 2024
- 0 Comments
- 250 Views
- 8 مہینے ago
Leave feedback about this