پاکستان

اسمبلی کی تحلیل ہمارا آئینی حق ہے ادارے اپنی حدود میں رہیں،عمران خان

imran khan khat

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیر قانونی ہے،تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا،زمان پارک میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک رول آف لاء نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لئے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاسی صورتحال کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔وکلاء نے عمران خان کو بریفنگ دی کہ گورنر پنجابکا وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے منظوروٹس کیس کا عدالتی فیصلہ بالکل واضح ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image