اسلام آباد ہائیکورٹ:عمران خان کیخلاف2مقدمات کی سماعت ملتوی پاکستان Roze News
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ:عمران خان کیخلاف2مقدمات کی سماعت ملتوی

imran khan

اسلام آباد:ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف2مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف شہری محمد ساجد کی درخواست پر نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت کے سامنے پیش ہوئے جب کہ عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔وکیل نے کہا کہ اس قسم کے کیس کا پہلے ہی فیصلہ ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے بھی ہمارے پاس آچکا ہے۔ایسی درخواستیں مسترد ہوتی رہی ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کے وکیل کا وکالت نامہ آگیا ہے انہیں جوراب کے لئے وقت دے رہے ہیں جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت19جنوری تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version