پاکستان صحت

اسلام آباد میں چکن گونیا کا پہلا تصدیق کیس رپورٹ

اسلام آباد میں چکن گونیا کا پہلا تصدیق کیس رپورٹ

اسلام آباد میں چکن گونیا کا پہلا تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہو گیا۔پمز انفیکشس ڈیزیز ڈیپارٹمنٹ نے پمز اسپتال میں زیرِ علاج ترلائی کی خاتون میں چکن گونیا کی تصدیق کر دی۔ڈاکٹر نسیم اختر کا کہنا ہے کہ مریضہ کا بلڈ سیمپل قومی ادارہ صحت بھیجا گیا جہاں خاتون میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی۔ماہرین نے کہا ہے کہ چکن گونیا کا مرض ڈینگی پھیلانے والے مچھر کے ذریعے ہی پھیلتا ہے، چکن گونیا کے مرض میں جوڑوں میں شدید درد، سوجن، بخار اور چلنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چکن گونیا سے بچنے کے لیے مچھروں سے بچا اور ان کا خاتمہ ضروری ہے۔این آئی ایچ اسلام آباد نے کہا ہے کہ چکن گونیا کے کیس کراچی اور خیبر پختون خوا سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image