اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے 187ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔ حملے میں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے۔ قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے جبکہ وین میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔