نیویارک :ایلون مسک نے ایک دن میں اتنا میں کما لیا جتنا بیشتر ممالک کا سالانہ بجٹ بھی نہیں ہوتا۔ایلون مسک کی دولت میں 24 اکتوبر کو 33 ارب 50 کروڑ ڈالرز (92 کھرب پاکستانی روپے سے زائد)کا اضافہ ہوا۔ان کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں ایک دن میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔ٹیسلا کی جانب سے جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں ایلون مسک نے پیشگوئی کی تھی کہ 2025 میں الیکٹرک گاڑیاں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔