اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ، خلاف ورزی کرنیوالے نرمی کی توقع نہ رکھیں ، محسن نقوی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ، خلاف ورزی کرنیوالے نرمی کی توقع نہ رکھیں ، محسن نقوی

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ، خلاف ورزی کرنیوالے نرمی کی توقع نہ رکھیں ، محسن نقوی

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ، خلاف ورزی کرنیوالے نرمی کی توقع نہ رکھیں ، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نرمی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کے دورے پر ہیں اور اسلام آباد میں اہم بین الاقوامی تقریبات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کے لیے جگہ مختص کر دی ہے تاہم تحریک انصاف نے کل احتجاج کی کال دی ہے، کل کوئی ہنگامہ کرے گا تو شکایت نہ کریں کیونکہ سیکیورٹی انتظامات میں کوئی غفلت نہیں برتی جائے گی۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی اور چینی وفود بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے لیے ہم نے سیکیورٹی کے پیشگی انتظامات کیے ہیں، کنٹینرز لگانا ہماری مجبوری ہے، احتجاج کو روکنے کے لیے فوج اور نیم فوجی دستوں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ جہاں تک ہو سکے گاانہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک کی بدنامی ہو اور مسائل پیدا ہوں۔ احتجاج کرنا آپ کا حق ہے لیکن ان 10 سے 12 دنوں میں نہ کریں۔ عالمی رہنما وہاں موجود ہیں اور کوئی احتجاج برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا سے ان کا 25 سال سے تعلق ہے۔ کسی کی خواہش کو بجھایا نہیں جا سکتا۔

Exit mobile version