پاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع

sindh

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز جبکہ بیلٹ پیپرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آر اوز کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران کو چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تیس دسمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 31دسمبر کوبلدیاتی انتخابات کا حکم دیا تھا جبکہ وفاقی حکومت نے ا سلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کی تھی اور الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image