اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب نہ کرانے کو عدالتی حکم کی کھلی توہین قرار دے دیا۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا۔اسد عمر نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ایسا نظام بنانے کی کوشش کررہی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہو،یہ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں ووٹرز پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات روک دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکر عوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔عدالت اپنے فیصلہ پر عملدرآمد کروائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
Leave feedback about this