ایف آئی اے کی جانب سے سی ڈی اے کے چار افسران کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیاگیا ۔ملزمان کی گرفتار ی ایف آئی اے کا رپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کے ہاتھوں عمل میں آئی ہے ۔ملزمان سی ڈی اے کے ریکارڈ میں خورد برد میں ملوث ہیں ، ملزمان نے سی ڈی اے سیکٹر ڈی ،تیرہ کے متعدد پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس کیں ۔ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے سی ڈی اے کی جعلی این ڈی سیز جاری کیں ۔ترجمان ایف آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان بطور آفیسر اور ڈیلینگ اسسٹنٹ تعینات تھے ۔