اسلام آباد:اسلام آباد میں منشیات فروشی میں ملوث نائجیرین باشندوں کا گروہ پکڑا گیا۔اے این ایف کی جانب سے گرفتار نائجیرین باشندے سے حاصل معلومات پر سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب کارروائی کی گئی۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مزید 5 نائجیرین باشندوں کو سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے 135 گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان اسلام آباد میں ہاسٹل اور تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جرائم
اسلام آباد:منشیات فروشی میں ملوث نائجیرین گروہ گرفتار
- by web_desk
- دسمبر 16, 2024
- 0 Comments
- 319 Views
- 10 مہینے ago

Leave feedback about this