اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بار پھر غزہ پرزمینی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ حماس تبدیلی چاہتی ہے اسے تبدیلی ملے گی ۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ پر فضائی حملے کے بعد زمینی کارروائی بھی کرینگے ۔علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیل نے پانچوین روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے گذشتہ رات غزہ میں دو سو مقامات کو نشانہ بنایا ۔دوسری جانب فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ بھی اسرائیل پہنچ گیا ہے ۔
Leave feedback about this