حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے سیاسی مشیر طاہرال نونو کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا ، بات چیت جاری ہے۔حماس عہدیدار نے اپنے بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بھی غزہ میں بمباری میں وقفوں کے معاہدے کی تصدیق نہیں کی ، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بند ی نہیں ، وقفہ کیاگیا ہے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وقفہ غزہ کے عام شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر جنگ بند نہیں ہوگی، غزہ کے لوگوں کو جنوب میں جانے کیلئے محفوظ راہداریاں دے رہے ہیں
Leave feedback about this