اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کو گھیرے میں لینے کا دعویٰ کیاہے ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سٹی حماس کا مرکز ہے اور یہاں پیشرفت جاری ہے ۔دوسری جانب امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا آج دورہ اسرائیل شیڈول ہے ۔اس سے قبل وہ حالیہ دنوں میں بھی اسرئیل گئے تھے ۔دوسری جانب اسرائیل فورسز غزہ کو مسلسل نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تین ہزار سات سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد نو ہزار دو سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ۔

Leave feedback about this