اسرائیلی طیاروں نے غزہ پربمباری کی ہے جس میں نو فلسطینی شہری شہید ہوگئے شہید افراد میں اسلامی جہاد کے تین سینئر ترین کمانڈر بھی شامل ہیں ۔اسرائیلی فوج نے دعو یٰ کیا ہے کہ حملے میں فلسطینی اسلامی جہاد کے ارکان کو نشانہ بنایاگیا اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غزہ شہر ، رفاح اور خان یونس میں رہائش اپارٹمنٹس کو نشانہ بنایا ۔شہید ہونیوالوں میں القدس بریگیڈ کے کمانڈر خلیل بہیتینی اسلامی جہاد کے ترجمان طارق غزلدین ، اور اسلامی جہاد کے سیکریٹری جہاد غنیم شامل ہیں ۔خلیل بہیتینی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اسلامی جہاد کے سینئر ترین کمانڈر تھے اور انہیں اسرائیل پر راکٹ حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے
Leave feedback about this